سورة الشعراء - آیت 42

قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس نے کہا ہاں تممقربین میں شامل ہوجاؤ گے۔“ (٤٢)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

10۔ یعنی انعام تو ملے گا ہی۔ اس سے بڑھ کر تمہاری قدردانی یہ کی جائے گی کہ تمہیں اپنے رب (خود فرعون) کے مقربین کا مرتبہ حاصل ہوگا۔