سورة الشعراء - آیت 42

قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس نے کہا ہاں تم مقربین میں شامل ہوجاؤ گے۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف10۔ یعنی انعام تو ملے گا ہی۔ اس سے بڑھ کر تمہاری قدردانی یہ کی جائے گی کہ تمہیں اپنے رب (خود فرعون) کے مقربین کا مرتبہ حاصل ہوگا۔