سورة الشعراء - آیت 26

قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

موسیٰ کہتا ہے کہ تمہارا اور تمہارے آباؤ اجداد جو گزر چکے ہیں ان کا رب زمین و آسمانوں کا رب ہے“ (٢٦)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

14۔ یعنی میں تمہیں اس رب العالمین کی طرف دعوت دے رہا ہوں جو جس طرح آج تمہارا رب ہے کل تمہارے باپ دادا کا بھی رب تھا اور تمہاری آئندہ نسلوں کا بھی رب ہوگا۔ اس کی شان یہ نہیں کہ وہ کل تھا اور آج نہیں یا آج ہے اور کل نہیں ہوگا۔