سورة الشعراء - آیت 23

قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” فرعون نے کہا رب العالمین کون ہے؟ موسیٰ نے جواب دیا آسمانوں اور زمین کا رب۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف12۔ یعنی اس کی حقیقت بتائو کہ وہ کیا چیز ہے؟۔ فرعون نے یہ سوال اس بنا پر کیا کہ وہ خود خدا ہونے کا دعویدار تھا اور اس کی قوم نے بھی اس کا دعویٰ تسلیم کرلیا تھا اس لئے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کے اس دعویٰ پر کہ مجھے سارے جہان کے رب نے بھیجا ہے۔“ اس نے ہٹ دھرمی سے یہ سوال کیا۔