سورة الشعراء - آیت 13

وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَارُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

میراسینہ گھٹتا ہے اور میری زبان واضح نہیں ہے۔ آپ ہارون کی طرف رسالت بھیجیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف13۔ یعنی اتنے بڑے مشن پر تنہا جاتے ہوئے مجھے گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔۔ ف1۔ یعنی میں پوری روانی سے تقریر نہیں کرسکتا۔ ف 2۔ تاکہ ان سے مجھے تقویت اور پشت پناہی حاصل ہو اور یوں بھی وہ میری نسبت زیادہ فصیح اللسان ہیں۔ (دیکھئے طٰہٰ۔ 31، قصص :34) موسیٰ (علیہ السلام) حضرت ہارون (علیہ السلام) کا تعاون حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے یہ درخواست کر رہے ہیں نہ کہ رسالت سے سبکدوش کردینے کی۔ (شوکانی)