سورة الفرقان - آیت 74

وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اے ہمارے رب ہمیں ہماری بیویوں اور اولادکی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب فرما اور ہم کو پرہیزگاروں کا امام بنادے۔“ (٧٤)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

13۔ یعنی انہیں نیک اور خدا ترس بنا۔ کیونکہ ایک مومن کی آنکھ محض بیوی بچوں کے ظاہری حسن و جمال اور عیش و آرام سے نہیں بلکہ دراصل ان کی نیکی اور پاکیزہ اخلاق اور اطاعت کیشی سے ٹھنڈی ہوتی ہے۔14۔ کہ دوسرے لوگ بھی ہماری اتباع کریں اور وہ بھی نیک اور پرہیزگار بن جائیں تاکہ ان کی نیکی کا ثواب، ان کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی ملتا رہے۔