سورة الفرقان - آیت 54

وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور وہی ہے جس نے پانی سے انسان پیدا کیا پھر اس سے نسب اور سسرال کے دوالگ الگ سلسلے چلائے تیرا رب بڑا ہی قدرت والاہے۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف2۔ جس سے اس کی معاشرتی زندگی بنتی ہے اور اس کی نسل بڑھتی اور برقرار رہتی ہے۔