سورة الفرقان - آیت 36
فَقُلْنَا اذْهَبَا إِلَى الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَدَمَّرْنَاهُمْ تَدْمِيرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ان سے فرمایا کہ جاؤ اس قوم کی طرف جس نے ہماری آیات کو جھٹلادیا ہے بالآخر ہم نے ان لوگوں کوتباہ کردیا۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف7۔ یعنی فرعون اور اس کی قوم کے لوگوں کے پاس۔ یہاں آیات سے وہ نشانیاں بھی مراد ہو سکتی ہیں جو حضرت موسیٰ کو بطور معجزہ دی گئیں اور ارسال کے وقت ان کو مکذب کہنا مآل کے اعتبار سے ہے اور اگر ان سے مراد ” آیات الٰہیہ“ یعنی دلائل توحید ہوں جو کائنات میں پائے جاتے ہیں تو کوئی اشکال لازم نہیں آتا۔ (شوکانی)