سورة الفرقان - آیت 28

يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہائے میری کم بختی۔ کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف12۔ تو آج اس برے انجام سے دوچار نہ ہوتا۔ حدیث میں ہے۔( الْمَرْءُ عَلَى دِينِ خَلِيلِهِ، فَلْيَنْظُرْ أَحَدُكُمْ ‌مَنْ ‌يُخَالِلُ)۔ کہ آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے اس لئے تم میں سے ہر آدمی کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کسے اپنا دوست بنا رہا ہے۔ (خازن)