سورة الفرقان - آیت 17

وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ فَيَقُولُ أَأَنتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِي هَٰؤُلَاءِ أَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيلَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” یہ وہی دن ہوگا جب اللہ انہیں اور ان کے معبودوں کو بھی بلائے گا۔ جنہیں یہ اللہ کو چھوڑ کر پوجتے رہے ہیں۔ ان سے پوچھے گا کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا تھا؟ یا یہ خود گمراہ ہوگئے تھے؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف3۔ یہاں معبودوں سے مراد وہ معبود ہیں جو عقل رکھتے ہیں جیسے انبیاء، اولیاء، فرشتے، جن وغیرہ اور ان کے متعلق ” ما“ کا لفظ جو عربی زبان میں غیر ذوی العقول کیلئے بولا جاتا ہے۔ شاید اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں ان کی حیثیت ظاہر کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہو۔