سورة الفرقان - آیت 6
قُلْ أَنزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَّ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے نبی ان سے کہو کہ اسے نازل کیا ہے اس نے جو زمین و آسمانوں کا بھید جانتا ہے حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑاغفورورحیم ہے۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف2۔ یعنی یہ ہے قرآن کی حقیقت جس کا اعتراف تمہارے دل بھی کرتے ہیں مگر ظلم و فریب کی راہ سے قرآن کو محمدﷺ کا تصنیف کیا ہواكہتے رہتے ہو۔ اگر اللہ چاہتا تو اس گستاخی پر تمہیں سخت سزا دیتا مگر وہ غفورو رحیم ہے اس لئے تم سے درگزر کر رہا ہے۔ اس میں ان کو توبہ و انابت اور اسلام و ہدایت کی طرف پلٹ آنے کی ترغیب ہے۔ (ابن کثیر) شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں۔ یعنی اپنی بخشش اور مہر ہی سے یہ اتارا ہے۔ (موضح)۔