سورة النور - آیت 25
يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس دن انہیں اللہ پورا پورا بدلہ دے گا۔ جس کے وہ مستحق ہیں اور انہیں معلوم ہوجائے گا کہ اللہ ہی حق ہے سچ کو سچ کر دکھانے والا۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف6۔ یعنی سچ کو سچ کر دکھانے والا ہے۔ واضح رہے کہ قرآن میں ہر مقام پر ” دِينَهُمُ “ کے معنی حسابہم کے ہیں۔ (ابن کثیر، عن ابن عباس)