سورة النور - آیت 24

يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ اس دن کو نہ بھولیں جب ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ، پاؤں ان کی کرتوتوں کی گواہی دیں گے۔ (٢٤)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

5۔ یعنی اس بات کی گواہی دینگے کہ وہ دنیا میں یہ برے کام کرتے رہے ہیں۔