سورة النور - آیت 13

لَّوْلَا جَاءُوا عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ ۚ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا بِالشُّهَدَاءِ فَأُولَٰئِكَ عِندَ اللَّهِ هُمُ الْكَاذِبُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” وہ لوگ چارگواہ کیوں نہ لائے ؟ جب وہ گواہ نہیں لائے۔ تو اللہ کے نزدیک وہ جھوٹے ہیں۔ (١٣)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

3۔ ” اللہ کے نزدیک“ یعنی اللہ کے قانون کے مطابق جسے اسلامی عدالت نافذ کرتی ہے ورنہ اللہ کے علم میں تو وہ جھوٹے ہی تھے اس لئے جھوٹا جاننے کے لئے چار گواہوں کی ضرورت نہ تھی۔ (ابن کثیر)