سورة المؤمنون - آیت 118

وَقُل رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے نبی دعا کرو کہ میرے رب درگزر اور رحم فرما اور تو سب سے بڑا مہربان ہے۔“ (١١٨)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

6۔ نبیﷺ کو استغفار کا حکم دے کر دراصل امت کو تعلیم دی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتدا میں وہ استغفار کیا کرے۔ اس آیت کا تعلق اوپر کے مضمون سے یہ ہے کہ پہلے کفار و مشرکین کا حال بیان کیا گیا ہے اور اب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا گیا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کٹ کر صرف اللہ کے ہو رہیں اور اسی کی رحمت و مغفرت کے دامن میں پناہ لیں۔ (شوکانی)