سورة المؤمنون - آیت 110

فَاتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيًّا حَتَّىٰ أَنسَوْكُمْ ذِكْرِي وَكُنتُم مِّنْهُمْ تَضْحَكُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تم نے ان کا مذاق اڑایا یہاں تک کہ تم نے مجھے بھی بھلادیا اور تم انہیں مذاق کرتے تھے۔ (١١٠)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

6۔ لفظی ترجمہ یہ ہے کہ ” انہوں نے تم کو میری یاد بھلا دی“ یعنی تم ان کے پیچھے ایسے ہاتھ دھو کر پڑے اور ان کا اس قدر مذاق اڑاتے رہے کہ گویا وہ تمہیں میری یاد بھلا دینے کا سبب بن گئے۔ (شوکانی)