سورة المؤمنون - آیت 92

عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ کھلے اور چھپے کو جاننے والا ہے جو یہ لوگ شرک کرتے ہیں ” اللہ“ اس سے بلند وبالا ہے۔“ (٩٢)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

8۔ یعنی جو دوسروں کے لحاظ سے کھلی یا چھپی ہے ورنہ اس کے لئے تو ہر چیز کھلی ہے۔9۔ یعنی اس کی شان اس سے بہت بلند ہے کہ جن کو یہ مشرک اس کا شریک سمجھتے ہیں وہ اس کے شریک ہوں۔ (وحیدی)