سورة المؤمنون - آیت 85
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ضرور کہیں گے اللہ کی ہیں۔ کہو پھر تم ہوش میں کیوں نہیں آتے؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف12۔ یعنی یہ بات کیوں نہیں سمجھتے کہ پھر اس کے بغیر کوئی معبود بھی نہیں ہے اور انسانوں کے مر جانے کے بعد اس کے لئے انہیں دوبارہ زندہ کرنا بھی مشکل کام نہیں ہے۔