سورة المؤمنون - آیت 81

بَلْ قَالُوا مِثْلَ مَا قَالَ الْأَوَّلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” بلکہ یہ لوگ وہی کچھ کہتے ہیں جو ان کے پہلے کہہ چکے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف10۔ یعنی باپ دادا کی اندھی تقلید کے بغیر، ان کے پاس اپنے غلط عقائد واعمال کے لئے کوئی عقلی یا نقلی دلیل نہیں ہے۔