سورة المؤمنون - آیت 69

أَمْ لَمْ يَعْرِفُوا رَسُولَهُمْ فَهُمْ لَهُ مُنكِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یا اپنے رسول سے واقف نہیں کہ اس سے بدکتے ہیں ؟ (٦٩)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

8۔ یعنی یہ بات بھی نہیں کیونکہ وہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دیانت و امانت کو خوب پہچانتے تھے بلکہ خود انہیں ” امین“ کہہ کر پکارتے تھے۔