سورة المؤمنون - آیت 56

نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَيْرَاتِ ۚ بَل لَّا يَشْعُرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

گویا کہ ہم انہیں فائدہ دینے میں سرگرم ہیں؟۔ درحقیقت اصل معاملے کا انہیں شعور نہیں ہے۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف11۔ ان کا خیال یہی تھا۔ چنانچہ وہ کہا کرتے، ہم مال واسباب میں زیادہ ہیں اور ہم پر عذاب نہیں ہو سکتا۔ (سبا :35) ف12۔ اور وہ اصل میں استعمال و استدراج ہے تاکہ جس قدر انہیں ڈھیل ملے اسی قدر ان کے گناہوں کا پیمانہ اور لبریز ہو اور بھرپور طریقہ سے ان پر گرفت کی جائے۔ (نیز دیکھئے سورۃ اعراف :183)