سورة المؤمنون - آیت 3

وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور وہ لوگ فضولیات سے دور رہتے ہیں۔“ (٣)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

3۔ ” لغو“ (نکمی بات) سے مراد باطل یعنی ہر فضول اور لایعنی قول یا فعل ہے۔ شرک اور گناہ کے تمام کام بھی اس کی تعریف میں آتے ہیں۔ (قرطبی)