سورة الأنبياء - آیت 111

وَإِنْ أَدْرِي لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَّكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَىٰ حِينٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ شاید یہ تمہارے لیے ایک آزمائش ہے اور تمہیں کچھ مدت مزید فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5۔ کہ آیا تم اس سے فائدہ اٹھا کر حق کی طرف پلٹتے ہو یا اپنی سرکشی میں مزید ترقی کرتے ہو۔