سورة الأنبياء - آیت 109

فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ آذَنتُكُمْ عَلَىٰ سَوَاءٍ ۖ وَإِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ أَم بَعِيدٌ مَّا تُوعَدُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اگر وہ منہ پھیریں تو فرما دیں کہ میں نے واضح طور پر تمہیں خبردار کردیا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے قریب ہے یا دور۔ (١٠٩)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2۔ کہ اب میرا اور تمہارا کوئی اشتراک نہیں یا تمہیں قبول وعدم قبول میں برابر کا اختیار ہے یا پورے طور پر آگاہ کردیا ہے اور کسی قسم کے کتمان سے کام نہیں لیا۔ (قرطبی) ف 3۔ کیونکہ اس کا ٹھیک وقت اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں۔