سورة الأنبياء - آیت 92

إِنَّ هَٰذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” یقیناً یہ تمہاری امت حقیقت میں ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں پس تم میری عبادت کرو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8۔ جس میں کسی نبی اور کسی شریعت کا اختلاف نہیں ہے سواسی کو اختیار کرنا اور اسی پر قائم رہنا تمہیں واجب ہے۔ مراد ہے مذہب توحید یعنی اسلام۔۔ یہاں ” أُمَّةٗ “ کے معنی دین یا مذہب کے ہیں جیسا کہ سورۃ زخرف (آیت 22) میں ہےİ ‌إِنَّا ‌وَجَدۡنَآ ءَابَآءَنَا عَلَىٰٓ أُمَّةٖ Ĭ کہ ہم نے اپنے آبا و اجداد کو ایک امت (یعنی دین) پر چلتے پایا۔ (قرطبی، شوکانی)