سورة الأنبياء - آیت 48
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَىٰ وَهَارُونَ الْفُرْقَانَ وَضِيَاءً وَذِكْرًا لِّلْمُتَّقِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” پہلے ہم متقی لوگوں کی راہنمائی کے لییموسیٰ اور ہارون کو فرقان اور روشنی اور ذکر عطا کرچکے ہیں۔ (٤٨)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 12۔ اوپر بیان ہوا ہے کہ پچھلے تمام انبیا بشر ہی تھے۔ (آیت 7) اور اللہ تعالیٰ نے اپنی تائید و نصرت کا جو وعدہ فرمایا اسے پورا کیا۔ (آیت 9) اور پچھلے انبیاء کا مشن بھی یہی توحید کی طرف دعوت تھا۔ (آیت 52) اب یہاں سے اسی احمال کی تفصیل کے پیش نظر بہت سے انبیاء کے واقعات بیان کئے جارہے ہیں۔ (کبیر، شوکانی) ف 13۔ جیسے دوسری آیت میں فرمایا : ” فیہ ھدی ونور“ (مائدہ : 64) جہالت اور گمراہی کی تاریکی کو دور کرنے کے اعتبار سے اسے ضیا (روشنی) فرمایا ہے اور ” الفرقان“ سے بعض نے معجزات اور بعض نے دشمنوں پر غلبہ بھی مراد لیا ہے۔ (قرطبی)