سورة الأنبياء - آیت 43
أَمْ لَهُمْ آلِهَةٌ تَمْنَعُهُم مِّن دُونِنَا ۚ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنفُسِهِمْ وَلَا هُم مِّنَّا يُصْحَبُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا یہ معبود رکھتے ہیں۔ جو ہمارے مقابلے میں ان کی حمایت کریں گے؟ وہ نہ اپنی مدد کرسکتے ہیں اور نہ ہماری تائید ان کو حاصل ہے۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4۔ یعنی جن کو انہوں نے اپندا خدا بنا رکھا ہے اور جن سے وہ اپنی مرادیں مانگتے ہیں وہ تو خود اس قدر درماندہ اور عاجز ہیں کہ خود اپنی حفاظت نہیں کرسکتے اور نہ ہماری جانب سے ان کی حفاظت کی جاتی ہے۔ تو بھلا وہ ان کی مدد کیا کرسکتے ہیں۔ (کذا فی الشوکانی)