سورة الأنبياء - آیت 34
وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّن قَبْلِكَ الْخُلْدَ ۖ أَفَإِن مِّتَّ فَهُمُ الْخَالِدُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور اے نبی ہم نے آپ سے پہلے کسی انسان کے لیے ہمیشہ رہنا نہیں بنایا اگر آپ مر گئے تو کیا یہ لوگ زندہ رہیں گے ؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 اوپر کی آیات میں توحید اور صانع کےو جود پر ” دلائل ستہ“ بیان فرمائے جو تمام دنیوی نعمتوں کی اصل ہیں۔ اب یہاں سے بیان فرمایا کہ یہ نظام ہمیشہ قائم رہنے کے لئے نہیں، بلکہ ابتلاء و امتحان کے لئے بنایا گیا ہے۔ (کبیر)