سورة الأنبياء - آیت 26

وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَٰنُ وَلَدًا ۗ سُبْحَانَهُ ۚ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” یہ کہتے ہیں کہ رحمان نے اولاد بنا رکھی ہے سبحان اللہ وہ تو بندے ہیں جنہیں عزت دی گئی ہے۔“ (٢٦)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 شرک کی تردید کے بعد اب ان لوگوں کے باطل عقیدہ کا رد کیا جا رہا ہے جو اللہ تعالیٰ کے صاحب اولاد ہونے کے قائل تھے۔ اس خیال میں یہود و نصاریٰ کے علاوہ بعض قبائل عرب بھی گرفتار تھے جو فرشتوں کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں قرار دیتے تھے۔ (دیکھیے سورۃ صافات :58 از کبیر)