سورة الأنبياء - آیت 12

فَلَمَّا أَحَسُّوا بَأْسَنَا إِذَا هُم مِّنْهَا يَرْكُضُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب ان کو ہمارا عذاب دکھائی دیا تو وہاں سے بھاگنے لگے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 ” رکض“ کے لفظی معنی جانور کو ایڑلگا کر بھگانے کے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ جب ہمارا عذاب ان کے سروں پر پہنچ گیا تو انہوں نے عذاب سے بچنے کے لئے بھاگنے کی کوشش کی۔