سورة البقرة - آیت 241
وَلِلْمُطَلَّقَاتِ مَتَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ ۖ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور طلاق والیوں کو اچھی طرح فائدہ پہنچانا پرہیزگاروں پر لازم ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 اوپر کی آیت 236 میں خاص صورت میں ’’متعہ طلاق ‘‘کا حکم تھا اب اس آیت میں ہر مطلقہ کے لیے’’ متاع ‘‘یعنی’’ متعہ طلاق ‘‘کا حکم دیا ہے۔ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ مطلقہ عورت کو کچھ دے کر رخصت کرنا چاہیے تاہم اس کے وجوب پر اتفاق نہیں ہے۔ ( درمنثور۔ ابن کثیر)