سورة طه - آیت 119

وَأَنَّكَ لَا تَظْمَأُ فِيهَا وَلَا تَضْحَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

نہ تمہیں پیاس اور دھوپ ستائے گی۔“ (١١٩)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 گویا حضرت آدم اور حوا کو بتا دیا گیا کہ تمہاری تمام بنیادی ضرورتوں کا یہاں کسی محنت و مشقت کے بغیر انتظام کردیا گیا ہے۔ ظاہر ہے کہ انسان کی بنیادی ضرورتیں یہی چارچیزیں ہیں۔ بھوک پوری کرنے کیلئے کھانا، پیاس بجھانے کے لئے پانی، ستر ڈھانپننے کے لے لباس اور سردی گرمی سے بچنے کے لئے مکان یہ آیت دراصل شقاوت کی تفسیر ہے اور اس شقاوت سے دنیوی شقاوت مراد ہے نہ کہ اخروی، (کبیر شوکانی) نوائد صفحہ ہذا