سورة طه - آیت 75

وَمَن يَأْتِهِ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصَّالِحَاتِ فَأُولَٰئِكَ لَهُمُ الدَّرَجَاتُ الْعُلَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جو اس کے حضور مومن بن کر حاضر ہوگا اور جس نے نیک عمل کیے ہوں گے ان لوگوں کے لیے اعلیٰ درجات ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا : جنت کے سو درجے ہیں۔ ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا زمین اور آسمان کے درمیان (مسند احمد) صحیحین میں ہے کہ آنحضرت ﷺنے فرمایا :” اعلی علیین والے اپنے سے اوپر والوں کو یوں دیکھیں گے جیسے تم افق میں غروب ہونے والے ستارے کو دیکھتے ہو۔ (ابن کثیر)