سورة طه - آیت 67

فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُّوسَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور موسیٰ اپنے دل میں ڈر گئے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 حضرت موسیٰ (علیہ السلام)کا یہ سہمنا بتقاضائے بشریت تھا اور ممکن ہے کہ ان کا یہ سہمنا اس بنا پر ہو کہ کہیں لوگ التباس میں نہ پڑجائیں اور میرے عصا ڈالنے سے پہلے کہیں ان جادوگروں کے معتقد نہ ہوجائیں (ابن کثیر)