سورة طه - آیت 22

وَاضْمُمْ يَدَكَ إِلَىٰ جَنَاحِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ آيَةً أُخْرَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور اب اپنا ہاتھ اپنی بغل میں دباکر نکال وہ بغیر کسی تکلیف چمکتا ہوا نکلے گا یہ دوسری نشانی ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 ایک نشانی عصا اور دوسری ” ید بیضا“ ہاتھ کے بے عیب ہونے سے مراد یہ ہے کہ وہ اگرچہ سفید ہو کر چمکے گا مگر اس میں کوئی روگ نہ ہوگا جیسے کوڑھ کی بیماری سے ہاتھ سفید ہوجاتا ہے۔