إِنَّنِي أَنَا اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدْنِي وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي
میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں۔ پس میری بندگی کر اور میری یاد کے لیے نماز قائم کرو۔“
ف 1 شاہ صاحب لکھتے ہیں : حضرت موسیٰ کو بھی پہلی وحی میں نماز کا حکم ہے اور ہمارے پیغمبر کو بھی İوَرَبَّكَ فَكَبِّرۡĬ فرمایا گیا۔ (موضح) ” فَٱعۡبُدۡنِي “ میں اگرچہ ہر قسم کی بدنی و مالی عبادت کرنے کا حکم آگیا تھا لیکن چونکہ نماز تمام عبادتوں سے زیادہ اہم ہے اس لئے اس کا خاص طور پر الگ ذکر بھی فرمایا۔ (شوکانی) اور ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ نماز کا سب سے بڑا مقصد یہ ہے کہ بندہ اپنے رب کی یاد سے غافل نہ ہو۔ نیز اس آیت سے استدلال کرتے ہوئے آنحضرتﷺ نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص نماز ادا کرنے سے پہلے سو جائے یا اس سے غافل ہوجائے تو جونہی یاد آئے اسے چاہئے کہ نماز پڑھ لے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :İوَأَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ لِذِكۡرِيĬ (بخاری، مسلم)