سورة طه - آیت 9
وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” کیا آپ کو موسیٰ کے بارے میں کوئی بات معلوم ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 قرآن کی عظمت کے ذکر اور تبلیغ کے سلسلے میں آنحضرتﷺ کی تکلیف کی طرف اشارہ فرما کر اب یہاں سے حضرت موسیٰ کا قصہ بیان کیا جا رہا ہے۔ اس سے مقصود آنحضرتﷺ کو تسلی دینا ہے کیونکہ جن دنوں یہ سورت نازل ہوئی مکہ میں نبی ﷺ کو ایسے ہی حالات درپیش تھے جیسے حضرت موسیٰ(علیہ السلام) کو پیش آچکے تھے۔