سورة مريم - آیت 81

وَاتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ آلِهَةً لِّيَكُونُوا لَهُمْ عِزًّا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے معبود بنا رکھے ہیں تاکہ وہ ان کے مددگار ہوں حالانکہ ان کا کوئی مددگار نہیں ہوگا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 انکار اس معنی میں کرینگے کہ وہ کہیں گے ہم نے کبھی ان سے نہیں کہا تھا کہ ہماری عبادت کرو اور نہ ہمیں یہ خبر تھی کہ وہ ہماری عبادت کر رہے ہیں۔