سورة مريم - آیت 78
أَطَّلَعَ الْغَيْبَ أَمِ اتَّخَذَ عِندَ الرَّحْمَٰنِ عَهْدًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا اسے غیب کا علم ہوگیا ہے یا اس نے رحمان سے کوئی وعدہ لے رکھا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی یہ بات ” کہ وہ جنت میں جائے گا اور وهاں مال ودولت پائے گا تو وه هی کرسکتا ہے جس نے علم غیب پر اطلاع پالی ہو یا ” عالم الغیب نے خود اسے اطلاع دے دی ہو۔(کبیر)