سورة مريم - آیت 72

ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوا وَّنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر ہم پرہیزگاروں کو بچا لیں گے اور ظالموں کو اس میں گرا دیں گے۔“

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یہ ترجمہ اس صورت میں ہے جب پچھلی آیت میں ’’ورود“ کے معنی دخول کے لئے جائیں اور اگر وارد ہونے کے معنی اوپر سے گزرنا لئے جائیں تو اس آیت کا ترجمہ یوں ہوگا، پھر ہم پرہیز گاروں کو (دوزخ میں گرنے سے) بچا لیں گے اور کافروں کو اسی میں گرا ہوا چھوڑ دیں گے۔