سورة مريم - آیت 67
أَوَلَا يَذْكُرُ الْإِنسَانُ أَنَّا خَلَقْنَاهُ مِن قَبْلُ وَلَمْ يَكُ شَيْئًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا انسان کو یاد نہیں کہ ہم پہلے اس کو پیدا کرچکے ہیں جب وہ کچھ نہ تھا۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 تو کیا جو ذات پاک اسے عدم سے وجود میں لے آئی ہے اس کے لئے یہ مشکل ہے کہ مرنے کے بعد اسے دوبارہ زندگی دے سکے۔ یہ بعث یعنی دوبارہ زندہ کرنے کی سب سے قوی دلیل ہے۔ (شوکانی)