سورة مريم - آیت 35
مَا كَانَ لِلَّهِ أَن يَتَّخِذَ مِن وَلَدٍ ۖ سُبْحَانَهُ ۚ إِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ کا یہ کام نہیں کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے۔ وہ پاک ہے جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرتا ہے تو کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 جسے یہ قدرت حال ہو کہ کلمہ کن سے ہر چیز وجود میں لا سکتا ہو اسے ییٹا بنانے کی کیا ضرورت اور پھر جب اللہ جل وعلیٰ کی شان یہ ہے تو حضرت عیسیٰ کو بغیر باپ کے جنم دے سکتا ہے۔ (کبیر)