سورة مريم - آیت 34

ذَٰلِكَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ ۚ قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِي فِيهِ يَمْتَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” یہ عیسیٰ ابن مریم ہے اور یہ ہے اس کے متعلق سچی بات جس میں لوگ شک کر رہے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 یعنی کسی نے انہیں خدا یا خدا کا بیٹا بنا دیا اور کسی نے انہیں حرام زادہ و مفتری کذاب قرار دیا۔ (العیاذ باللہ) سچی بات وہ ہے جو یہاں بیان کی گئی ہے کہ وہ خدا کے سچے پیغمبر ہیں اور ان کا حسب و نسب ہر عیب اور شک و شبہ سے بالا ہے۔ (شوکانی)