سورة مريم - آیت 16

وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور اے نبی قرآن مجید سے مریم کا حال بیان کرو۔ جب وہ اپنے گھروالوں سے الگ ہو کر شرقی جانب مکان میں گوشہ نشین ہوگئی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 حضرت زکریا کے قصہ کی مناسبت سے حضرت مریم کا قصہ ذکر فرما دیا( دیکھیے سورۃ آل عمران رکوع 5) ف 3 عبادت کے لئے یا حیض سے طهارت حاصل کرنے کیلئے حضرت ابن عباس فرماتے ہیں ” مجھے خوب معلوم ہے کہ نصاریٰ نے مشرق کو اس آیت کی وجہ سے قبلہ بنایا ہے۔(ابن جریر ) جیسا کہ شاہ صاحب نے بھی لکھا ہے : وہ مکان مشرق میں تھا اب نصاریٰ مشرق کو قبلہ ٹھہراتے ہیں۔ (موضح)