سورة الكهف - آیت 64
قَالَ ذَٰلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ ۚ فَارْتَدَّا عَلَىٰ آثَارِهِمَا قَصَصًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اس نے کہا یہی جگہ ہے جس کو ہم تلاش کر رہے تھے دونوں اپنے قدموں کے نشانوں پر واپس پلٹے۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یعنی جہاں یہ مچھلی گم ہوئی وہی تو ہماری منزل مقصو دتھی۔ ف 2 یعنی جس راستے سے گئے تھے اسی راستے سے واپس ہوگئے۔