سورة الكهف - آیت 38
لَّٰكِنَّا هُوَ اللَّهُ رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِرَبِّي أَحَدًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”رہا میں، تو وہ اللہ ہی میرا رب ہے اور میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 اس سے معلوم ہوا کہ وہ صاحب باغ مشرک تھا۔ بہت سے مشرک ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ کو تو مانتے ہیں مگر اس کے ساتھ شرک بھی کرتےہیںİ وَمَا يُؤۡمِنُ أَكۡثَرُهُم بِٱللَّهِ إِلَّا وَهُم مُّشۡرِكُونَĬ تنبیہ: آنحضرت ﷺنےپریشانی کا علاج اس کلمہ کا پڑھنا تجویز فرمایا :( اللَّهَ اللَّهَ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا) (ت ۔ ن)