سورة الكهف - آیت 25
وَلَبِثُوا فِي كَهْفِهِمْ ثَلَاثَ مِائَةٍ سِنِينَ وَازْدَادُوا تِسْعًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور وہ غار میں تین سو نو سال رہے۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 یعنی شمشی حساب سے تین سو سال تک اور قمری حساب سے تین سو نو سال تک سوتے رہے کیونکہ تین سو شمسی سالوں کاا گر قمری سالوں سے حساب کیا جائے تو تین سو نو سال بنتے ہیں۔