سورة الإسراء - آیت 95

قُل لَّوْ كَانَ فِي الْأَرْضِ مَلَائِكَةٌ يَمْشُونَ مُطْمَئِنِّينَ لَنَزَّلْنَا عَلَيْهِم مِّنَ السَّمَاءِ مَلَكًا رَّسُولًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

فرمادیں اگر زمین میں فرشتے اطمینان سے چل پھر رہے ہوتے تو ہم ضروران پر آسمان سے کوئی فرشتہ رسول بناتے۔“ (٩٥) ”

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 مگر جب زمین پر اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو بسایا ہے تو ان کی طرف ایک فرشتے کو رسول بنا کر بھیجنے سے کیا فائدہ، رسول کا کام صرف اس پیغام کو پہنچا دینا ہی نہیں ہوتا بلکہوہ لوگوں کے لئے سوہ بھی ہوتا ہے تاکہ وہ اس کی پیروی کرسکیں۔