سورة الإسراء - آیت 89
وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ فَأَبَىٰ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اور بلاشبہ ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر مثال پھیر پھیر کر بیان کی مگر اکثر لوگوں نے کفر کے سوا ہر چیز سے انکار کردیا۔“
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 اس سے مراد یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہم نے ہر طرح سے تحدی کی ہے اور یہ بھی کہ ہم نے دلائل توحید اور نفی شرک پر ہر نوع کے دلائل پیش کئے ہیں یاہر معنی کو فصاحت و بلاغت کے ساتھ ایسے دلکش پیرایہ میں بیان کیا ہے کہ وہ مثال کی طرح ذہن میں اترتے چلے جاتے ہیں مطلب یہ ہے کہ جس حد تک بیان اور افہام کا تعلق ہے ہم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی (رازی) ف 3 یعنی کسی طرح بھی ایمان لانے کے لئے تیار نہیں ہوتے