سورة الإسراء - آیت 27

إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيَاطِينِ ۖ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِرَبِّهِ كَفُورًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بے شک فضول خرچی کرنے والے شیاطین کے بھائی ہیں اور شیطان ہمیشہ سے اپنے رب کا ناشکرا ہے۔“ (٢٧)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 اسی ” تبذیر“ کو یہاں سراف فرمایا اور مسرفین کو شیطان کا بھائی قرار دیا۔ کیونکہ جو شخص اپنے ملا کے دیئے ہوئے مال کو اس کی نافرمانی میں خرچ کرتا ہے وہ شیطان ہی کا راستہ اختیار کرتا ہے۔ ف 9 یعنی مال بڑی نعمت ہے اللہ کی جس سے خاط رجمع ہو عبادت میں اور درجے بڑھیں بہشت میں اس کو بے جا اڑانا ناشکری ہے۔ (موضح)